121

*شہدائے کربلا بنو ھاشم* ہفتہ 13 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*شہدائے کربلا بنو ھاشم*

ہفتہ 13 جولائی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

معتبر مآخذ میں امام حسینؑ کے علاوہ بنو ہاشم کے 18 افراد نے کربلا میں جام شہادت نوش کیا۔

*اولاد امام علیؑ علیہ سلام*
ا۔حضرت عباس بن علی
2۔عبد اللہ بن علی
3۔عثمان بن على
4۔ابو بکر بن علی
5۔محمد بن على
6۔عون بن علی

*اولاد امام حسنؑ علیہ سلام*
1۔قاسم بن حسن
2۔ابو بکر بن حسن
3۔عبداللہ بن حسن

*اولاد امام حسینؑ علیہ سلام*
1۔على بن‌ حسین جو حضرت علی اکبرؑ کے نام سے مشہور ہیں۔
2۔عبداللہ بن‌ حسین جو حضرت علی اصغرؑ کے نام سے مشہور ہیں۔

*بنی ہاشم کے دیگر شہداء کرام*

1۔جعفر بن عقیل
2۔عبدالرحمان بن عقیل
3۔عبداللہ بن عقیل
4۔محمد بن ابی سعید بن عقیل
5۔عبد اللہ بن مسلم بن عقیل
6۔محمد بن عبد اللہ بن جعفر
7۔عون بن عبد اللہ بن جعفر

*درود و سلام*

سلام ان پر جو سفر کربلا میں شامل حسین تھے۔

سلام ان پر جنھوں سے شھادت کا رتبہ پایا۔

سلام ان پر جنھوں نے غم حسین میں زندگی گزاری۔

سلام ان پر جو اہل بیت نہ ہوتے ہوئے بھی اہل بیت کا ساتھ دیا اور اپنی جانیں نچھاور کیں۔

سلام ان پر جو وفادار اہل بیت رہے

سلام ان پر جو خانوادہ رسول کے غلام تھے

سلام ان پر جو رجال اہل بیت کی گھر والیاں تھی

سلام ان ننھے بچوں پر جنھوں نے والدین کے ساتھ شب و روز کٹھن گزارے۔

سلام ان ننھی کلیوں اور پھولوں پر جنھوں نے جام شہادت نوش فرمایا اور نیزوں میں پروے گے۔

سلام ان پر جو غم حسین میں آج بھی تڑپتے ہیں اور انکے دل خون کے آنسو بہاتے ہیں۔

اے رحمن و رحیم رب کائنات تو ہر شے پر قادر ہے چاھے تو اس جرم کے مجرموں کو جنھوں نے اہل بیت کو یہ اذیتیں پہنچائی ان کے گھناونے جرموں کو معاف کر دے یا ان کو قرار واقعی سزا دے۔

يا حَیُّ یآ قیّوُم بِرَحْمَتِکَ آسْتَغِيث

اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے لہذا تو مجھے معاف کردے۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاَء
خادم اہل بیت رسول

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں