*_🚨💥 جواب آ گیا🚨💥_*
*_الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا، ذرائع_*
*_الیکشن کمیشن نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے اور اسکا نام بھی سیاسی پارٹیوں کی لسٹ میں شامل ہے، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_سیاسی پارٹیوں کی لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی البتہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف مختلف فورمز پر گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلےکو Uphold کیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن Valid نہیں تھے جس کا Logical Consequence یہ تھا کہ ان سے الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215کے تحت Bat کا نشان withdraw کیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_آج کے فیصلے میں جن 39MNAsکو پی ٹی آئی کا MNAsقرار دیا گیا ہے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے اپنی Affiliation ظاہر کی تھی، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_کسی بھی پارٹی کا امیدوار ہونے کے لئے پارٹی ٹکٹ اور Declaration ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروانا ضروری ہے جو کہ ان امیدواروں نےجمع نہیں کروایا تھا، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_ریٹرننگ آفیسروں کے لئے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ انکو پی ٹی آئی کا امیدوار Declare کرتے، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_جن 41 امیدواروں کو آزاد Declare کیا گیا ہے انہوں نے نہ تو اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا ذکر کیا اور نہ پارٹی کی Affiliation ظاہر کی، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_پارٹی کا ٹکٹ جمع نہ کروانے پر ریٹرننگ افسروں نے ان کو آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_الیکشن جیتنے کے بعد قانون کے تحت تین دن کے اندر ان MNAsنے رضاکارانہ طور پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی لہذا ان کو آزاد امیدوارDeclareکرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں آئی، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_سنی اتحاد کونسل کی یہ اپیل مسترد کردی گئی، ذرائع الیکشن کمیشن_*
*_پی ٹی آئی اس کیس میں نہ تو الیکشن کمیشن میں پارٹی تھی اور نہ ہی پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پارٹی تھی اور نہ ہی سپریم کورٹ میں پارٹی تھی، ذرائع الیکشن کمیشن_*