November 23, 2026

نورپورتھل (خصوصی رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل شازیہ رحمان کی زیر نگرانی پیرا فورس کی

IMG-20261123-WA0605

نورپورتھل (خصوصی رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل شازیہ رحمان کی زیر نگرانی پیرا فورس کی طرف سے کلمہ چوک/کشمیر چوک سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے اپریشن کلین اپ کا سلسلہ بتدریج جاری ۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر کے مصروف ترین کلمہ چوک/کشمیر چوک سے جگہ جگہ سے تجاوزات کا خاتمہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ ان تجاوزات کی وجہ سے شہر کے حسن کو گرہن لگ رہا تھا اب گزشتہ چند روز سے پیرا فورس کی طرف سے مرحلہ وار کارروائی کے نتیجے میں چوک سے دیرینہ تجاوزات کے خاتمہ کے بعد شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور لوگوں کو صمد و رفت میں بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ان عوام دوست اقدامات پر اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان اور ان کی پوری ٹیم کے عملی اقدامات قابل صد ستائش و لاِئق تحسین و آفرین ہیں ۔