November 16, 2026

*عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو با روزگار بنانے کے لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے احساس ہنر پروگرام کا منصوبہ شروع کر دیا،

20250303_213016

*عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو با روزگار بنانے کے لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے احساس ہنر پروگرام کا منصوبہ شروع کر دیا، جس کے تحت صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے جس سے وہ اپنے لئے خود روزگار شروع کر سکیں گے ۔*

*اس منصوبے کو بینک آف خیبر کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ منصوبہ کے لئے 3 ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کیے گئے ہیں جبکہ اس سال 2024-25 کے لیے 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت صوبے کے تقریباً 35000 ہنر مند نوجوانوں کو یہ قرضے دیے جائیں گے ۔ ہر ہنر مند نوجوان کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا جو کہ 36 اقساط پر محیط ہوگا یعنی اس قرضے کی واپسی 36 مہینوں میں مکمل کی جائے گی ۔*

*اس منصوبے سے وہ ہنر مند افراد مستفید ہو سکیں گے جو کہ خیبرپختونخوا کے سکونتی ہوں اور ان کی عمر 18 سے 40 سال اور انکے پاس سکل سرٹیفکیٹ یا ڈپلومہ ہوں۔*