مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ لاہور ہائیکورٹ کا تعلق ضلع میانوالی کے علاقہ چشمہ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم پی اے ای سی چشمہ سے
مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ لاہور ہائیکورٹ کا تعلق ضلع میانوالی کے علاقہ چشمہ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم پی اے ای سی چشمہ سے حاصل کی۔ پی اے ای سی گرلز کالج چشمہ سے گریجویشن کیا۔ حمایت اسلام لاء کالج لاہور سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا۔مسز نائلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ کے والد صاحب ان کے آئیڈیل ہیں۔ والد صاحب کی خواہش تھی کہ ان کی اولاد میں سے کوئی وکالت کے شعبہ سے وابستہ ہو جس کو عملی جامہ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون نے پہنایا۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنی وکالت کا آغاز 2008 میں ضلع میانوالی کی تحصیل پپلاں بار ایسوسی ایشن سے کیا انہیں پپلاں بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون وکیل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وکالت کے شعبے میں آتے ہیں کامیابیوں نے نائلہ مشتاق دھون کے قدم چومے اور 2010 میں پپلاں بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون فنانس سیکرٹری منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا، 2023 میں پہلی خاتون نائب صدر اور 2025 میں پہلی خاتون جنرل سیکرٹری پپلاں بار منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ میانوالی کی تاریخ میں پہلی خاتون وکیل جنرل سیکرٹری کے عھدے پر منتخب ہوئیں۔ 2010 میں لاہور ہائی کورٹ لاہور کا لائسنس لینے کے بعد 2011 میں لاہورہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی اور فوجداری، فیملی اور آئینی قوانین سمیت دیگر امور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ کی شادی بھی ایک وکیل اور سیاسی گھرانے میں ہوئی۔ ان کے سسر ملک ممتاز دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میانوالی کے دیوانی مقدمات کے نامور وکلاء میں سے ایک ہیں، عرصہ 50 سال سے وکالت کے شعبہ سے وابستہ ہیں، سیاسی قد آور شخصیت کے مالک ہیں، سابقہ نائب صدر میانوالی بار، سابقہ فنانس سیکرٹری میانوالی بار، اور 3 بار کونسلر BD ڈنگ کھولا بھی رہ چکے ہیں کے بیٹے مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سے ہوئی جو بھی 2018 میں پپلاں بار کے جائنٹ سیکرٹری بھی منتخب ہوۓ. مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ وکالت کو اپنا پیشہ نہیں عبادت سمجھ کر کرتی ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں بہت سارے کیسز مختلف لاء جرنلز میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سائلین کو انصاف دلانا مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ کا نصب العین ہے اور ہمیشہ انصاف دلانے کی حتی المقدور کوشیش کرتی رہتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور والدین و اساتذہ کرام کی دعاؤں سے آج مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اپنے فرائض وکالت خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں۔ اساتذہ کرام اور والدین کی حوصلہ افزائی کی وجہ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بچپن ہی سے نعت خوانی کرتی آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف معاشرتی مسائل کو اپنی قلم کی طاقت سے کالم نگاری کی صورت میں مختلف اخبارات کے ذریعے اجاگر کرتی رہتی ہیں، وومن رائٹس، وومن یونیورسٹی اردو زبان بطور قومی زبان موومنٹ کے لیے کافی متحرک رہتی ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے علم جہاد بلند کرتی رہتی ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز پر بطور لیگل ایکسپرٹ قانونی مشاورت سے بھی روشناس کراتی رہتی ہیں۔ لاہور بار ہو، ہائی کورٹ بار ہو یا سپریم کورٹ بار ہمیشہ پروفیشنلزم کو سپورٹ کیا ہے وکلاء کی سیاست ہو یا ملکی سیاست، ہمیشہ ہر اول دستے کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہتی ہیں پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکنان میں شمار ہوتا ہے۔ انصاف لائرز فورم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل سینٹر ریجن کے ممبر, آور نائب صدر ILF نارتھ پنجاب کے طور پر بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ اللہ تعالی ان کو اپنے مقصد میں اور اپنے پیشہ وکالت میں کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار کرے آمین۔