77

*بورےوالا. اغواء برائے تاوان کے جرم میں ملوث ایک ملزم کو مغوی کے بیٹوں نے قابو کر لیا.*

*بورےوالا. اغواء برائے تاوان کے جرم میں ملوث ایک ملزم کو مغوی کے بیٹوں نے قابو کر لیا.*

*نواحی گاؤں 519 ای بی کا رہائشی محمد اشرف دو روز قبل گھر سے سودا سلف لینے گیا غائب ہو گیا اور کچھ گھنٹے گزر جانے کے بعد مغوی کے موبائل فون سے اس کے بیٹوں کو کال آئی کہ اگر باپ سلامت چاہیے تو دو لاکھ روپے تاوان دو جس پر مغوی کے بیٹوں نے تاوان دینے کے بہانے اغواء کاروں کو چنوں موڑ بلایا جہاں پر تاوان لینے آئے اغواء کاروں کے ساتھی مغوی کے بیٹوں نے ملزم کو قابو کرکے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا مبینہ طور پر اغواء کاروں کے ساتھی کی شناخت ساجد عرف سجو سکنہ 431 ای بی کے نام سے ہوئی.*

*تھانہ صدر پولیس نے مبینہ طور پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے گینگ کے دیگر ارکان کی تعداد 4 بتائی گئی ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں