بنوں: افطار کے بعد کوہاٹی گیٹ کے قریب دو مبینہ خودکش بمباروں نے دھماکہ کیا جس کے بعد چند دہشت گردوں نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی
بنوں: افطار کے بعد کوہاٹی گیٹ کے قریب دو مبینہ خودکش بمباروں نے دھماکہ کیا جس کے بعد چند دہشت گردوں نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی
دھماکوں کے باعث قریبی علاقے میں مسجد جزوی منہدم ہوئی، جس میں روزہ دار نمازی ملبے تلے دب گئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، اب تک 9 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات
دھماکوں سے کئی علاقوں میں چھتیں گرنے کے باعث ایک ماں اپنی بچوں کے ہمراہ جاں بحق متعدد افراد زخمی
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی وجہ سے قریبی 2 مکانات سمیت مسجد کی چھت منہدم ہوئی جس کے ملبے سے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔