نوشہرہ سون سکیسر(ملک فرحان فاروق اعوان سے)چند ماہ قبل کروڑوں روپےکی گرانٹ سے بننے والاشکرکوٹ،اوگالی،کوٹلی سےانگہ براستہ ڈھوک بھبھکہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیاٹھیکیدار نےایک انچ سےکم کارپٹ ڈال کرحکومت کوکروڑوں روپے کا چونا لگا دیا تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت کے ایم این اے ملک عمراسلم اعوان کی خصوصی گرانٹ سے شکرکوٹ تا اوگالی،کوٹلی سے انگہ براستہ ڈھوک بھبھکہ روڈ جوتقریباً بارہ کلومیٹر ہے جسکی کل مالیت تقریبا چودہ کروڑتھی متعلقہ ٹھیکیدار نے محکمہ ہائی وے خوشاب سے ملی بھگت سے انتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیا اورروڈ پرکئی جگہوں پر ایک ایک انچ سے بھی کم کارپٹ ڈالی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا اہلیان علاقہ ملک یوسف آزاد،ملک محمدصدیق،ملک محمد منیر،ملک اکرام ایڈوکیٹ،ملک ندیم سراج،ملک اقبال اعوان،میاں محمدسعیدو دیگرنے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہےکہ روڈکی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ قومی دولت لوٹنے والوں کو سزا مل سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]