*وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ دورہِ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس، دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت*
*وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ دورہِ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس، دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت*
• وزیرِاعظم کی وزارتِ تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت
• وزیرِاعظم نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کردی۔
• کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کیلئے تیاری یقینی بنائے گی۔
• وزیرِاعظم کی آذری صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت
• وزیرِاعظم کی آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک، جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت
• پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، وزیرِاعظم
• پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِاعظم
• وزیرِاعظم کو باکو میں منعقدہ مشترکہ بزنس فورم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فورم میں 83 پاکستانی جبکہ 101 آذربائیجان کی کمپنیوں نے شرکت کی۔
• اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِاعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے 13 مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔
• اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔