گستاخی معاف
گستاخی معاف
آجکل پنجاب حکومت اپنا ایک سالہ جشن اقتدار منا رھی ھے۔اور کروڑوں کے اشتہارات سے پبسلٹی کی جارھی ھے۔کریں ضرور کریں ھم کون ھوتے ھیں انکو روکنے والے۔روک بھی نہیں سکتے نہ اونچا بول سکتے ھیں بصورت دیگر بندہ اب بغیر پوچھے اندر ھوجاتا ھے۔حکومت پنجاب روزانہ ایک کارڈ۔اور ایک پیکج جاری کررھی ھے۔امیر عوام کی سہولت کے لیے۔ایسی ھی ایک سہولت ھے کہ آپ اپنی شکایت آن لائن لکھواسکتے ھیں۔ایک ماہ سے زائد عرصہ پہلے مین نے شمس آباد سی سی 40کی سیوریج کی شکایت درج کروائی تھی۔موصوف نے بڑے غور سے بات سنی تھی شناختی کارڈ نمبر ایڈریس وغیرہ سب کچھ نوٹ کیا اور جلد شکایت دور ھونے کی یقین دھانی کروائی تھی۔لیکن مسلہ حل نہ ھوا اور اب سارا محلہ اس گندے پانی میں ڈوبا ھوا ھے۔جینا مرنا دونوں مشکل ھوچکے ھیں۔نماز کے لیے مساجد تک رمضان المبارک میں رسائی مشکل ھے۔گزشتہ روز ایک میسج آیا کہ آپ کا مسلہ حل ھوچکا ھے۔لیکن آج مورخہ 4/3/25 بوقت تقریبا گیارہ بجے کی تصویر مین بازار کی ھے جو قبرستان سے شروع ھوتا ھے۔وہ سارا گندے پانی سے بھر ا ھوا ھے اور پانی قبرستان میں داخل ھوسکتا ھے کیونکہ دیوار کسی بھی وقت گر سکتی ھے۔جبکہ حکومت پنجاب کا فاسٹ آن لائن سسٹم مجھے مسلہ حل ھوچکا ھے کا میسج کرچکا ھے۔گزشتہ روز میں نے ایک کالم میں لکھا تھا کہ چینی کے صرف فلیکس نظر آرھے ہیں چینی نظر نہیں آرھی۔تو رات ھی سیک ویڈیو دیکھنے کو ملی کہ افسر شاھی نے کتناخوبصورت پنڈال سجایا ھے۔کرسیاں۔پارکنگ۔بنیرز سب کچھ موجود لیکن چینی غائب ھے۔وہ جو ایک کلو ملنی تھی لائنوں میں لگ کر صرف 20روپے بچنے تھے اور سارا دن لگ جانا تھا۔وہ بھی نہیں مل رھی۔تو جناب والا جو سیکمیں۔پیکج۔کارڈ جاری کرچکے ھیں اپ ان کا کوئی حساب کتاب بھی رکھیں کہ کس طرح آپ کے اشتہارات مزاق بن رھے ھیں اور افسر شاھی آپ کے احکامات صرف لوگوں کو بے گھر کرنے میں عمل ھورھا ھے۔تاکہ لوگوں کی نفرت میں مزید اضافہ ھو اور جو چند لاکھ ووٹ ملے ھیں آگلے الیکشن میں وہ ہزاروں میں رہ جاھیں۔حکومت کا کام عوام کو ریلف دینا ھوتا ھے نہ کہ مزید مشکلات پیدا کرنا۔فی الحال تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ھوا ھے۔اور ادھار پر کھڑی معیشت کی دیوار کسی بھی وقت ریت کی دیوار ثابت ھوگی جب بھی سعودی اور یو ای والے کسی بات پر ناراض ھوگے تو انہوں نے فوری طور پر اینے اربوں ڈالر جو وہ ھر سال تاریخ بڑھا دیتے ھیں وہ نہیں بڑھاہیں گے تو آئی ایم ایف سمیت کسی کی بھی ڈیل پوری نہیں ھوگی۔تو عرض ھے کہ عوام پر رحم کریں اور اپنی تنخواہیں۔اور شاھی خرچے کم کریں۔اور مافیاز کے خلاف کاروائی کریں جو کہ اکثریت اسمبلی میں ھے اور باھر بھی انکے رشتے دار ھیں۔تو کاروائی ہمیشہ ایک گرام دس گرام چرس بیچنے والے کے خلاف ھوتی ھے۔جو فیکٹری لگا کر بیھٹا ھے اسے کوئی پوچھتا نہیں۔اس وقت سارے محکمے ایسی ھی کاروائی ڈال رھے ھیں۔فوڈ اتھارٹی والے ایک ماہ میں دو تین کاروائیاں ڈالنے کے لیے کسی بھی روڈ پر کھڑے ھوکر دودھ چیک کرنا شروع کردیتے ھیں اور طے شدہ کئی من دودھ سڑک پر انڈیل دیتے ھیں کہ یہ ناقص ھے۔جبکہ چند قدموں پر پیچھے دودھ بنانے والی فیکٹری کو کوئی نھیں چیک کرتا۔اسی طرح جب سے ستھرا پنجاب پروگرام شروع ھوا ھے۔پیلی وردی والے نظر تو آتے ھیں لیکن لگتا ھے کہ گند پہلے سے بھی زیادہ ھوگیا ھے کیونکہ رکشے۔گاڑی اور پھر عارضی ڈپو سے اصل ڈپو تک لیجانے میں آدھا نہیں تو کچھ نہ کچھ حصہ پھر روڈ پر ھی پڑا ھوتا ھے۔دراصل یہ سسٹم ھی سرے سے ناقابل عمل ھوچکا ھے۔سسٹم تبدیل کرنے کی ضرورت ھے۔چہروں کے ساتھ سسٹم بھی نیا چاھے۔لیکن افسوس اسٹبلشمنٹ کو شریف اور زرداری خاندان کے علاوہ کسی پر بھروسہ ھی نہیں۔وہ کسی اور کو موقع دینا ھی نہیں چاھتے۔ایک ناتجربہ کار کو دیا بھی تو اس نے امیدوں پر پانی پھیر دیا اب تو ناامیدی پھیل چکی ھے۔ ۔اس لیے کوئی باھر نکلنے کو تیار نہیں۔اور حکومت بھی غیر اعلانیہ مارشل لاء والی لگتی ھے۔اللہ تعالی رمضان المبارک کے صدقے ھمارے گناہ معاف فرمائے جس میں گناہ کبیرہ یہ بھی شامل ھے کہ ھم ووٹ دیتے وقت امیدوار کی امانت دیانت۔شرافت نہیں دیکھتے بلکہ پارٹی اور ذاتی تعلق دیکھتے ھیں جس سے اسمبلی مچھلی بازار بن چکی ھے۔اور نااہل۔کرپٹ۔بددیانت۔لوٹ مار میں ملوث افراد ھی اسمبلی میں جاتے ھیں۔تو ھمیں اس عذاب سے نکلنے کے لے خود ھی اس رمضان میں فیصلہ کرنا ھے
دل کے بات
خ ح شہزاد