پشاور(کرائم رپورٹر)خیبرپختونخوا میں گزشتہ ایک سال کے دوران 3575افراد قتل ہوگئے ،صوبہ کے چہرے کیپٹل سٹی پشاورمیں سب سے زیاد ہ 563افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے ،صوبہ
پشاور(کرائم رپورٹر)خیبرپختونخوا میں گزشتہ ایک سال کے دوران 3575افراد قتل ہوگئے ،صوبہ کے چہرے کیپٹل سٹی پشاورمیں سب سے زیاد ہ 563افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے ،صوبہ بھر میں جرائم کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔مانسہرہ اور ایبٹ آباد جیسے پرامن علاقوں میں بھی قتل کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ قبائلی اضلاع اورافغانستان سے متصل ہونے کی وجہ سے پشاورصوبے کا حساس ترین ضلع تصور کیاجاتا ہے جس کی وجہ سے قتل واقعات یہاں سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ۔اس ضمن میں موصول کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال پشاور میں 563افراد قتل مقاتلے، پرانی دشمنیوں، جائیداد،مستورات تنازعات اور دیگروجوہات کی بناءپر قتل ہوئے۔ دوسرے نمبر پر بنوں میں 266،مردان میں 232،صوابی 230،چارسدہ 209، کوہاٹ 172،لکی مروت 195،نوشہرہ 191،ڈی آئی خان 163،سوات 153،شمالی وزیرستان 122،ٹانک میں 95افراد جبکہ ضلع خیبرمیں93افراد کی جانیں لی گئیں ۔ گزشتہ سال کے دوران مانسہرہ اور ایبٹ آباد جیسے پرامن علاقوں میں بالترتیب104اور 68افراد لقمہ اجل بنے جبکہ چترال جیسے علاقے میں بھی قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے اور چترال لوئر میں 9جبکہ چترال اپر میں صر ف ایک شخص قتل ہوا۔خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع بھی بدامنی کی لپیٹ میں رہے او روہاں بھی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ قتل ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 35اضلاع میں کل 3575افراد کی جانیں لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اسلحہ کی فروانی اور گھر گھر اسلحہ ہونے کی وجہ سے قتل وخونریزی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔