عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ: شادی پلی کے طلبہ کا شاندار کارنامہ، ریلوے اسٹیشن اور ماروی پسنجر ٹرین کے خوبصورت ماڈلز تیار کر لیے
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
عمرکوٹ: شادی پلی کے طلبہ کا شاندار کارنامہ، ریلوے اسٹیشن اور ماروی پسنجر ٹرین کے خوبصورت ماڈلز تیار کر لیے
عمرکوٹ: ضلع عمرکوٹ کے شہر شادی پلی کے ہائی سیکنڈری اسکول کے باصلاحیت طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شادی پلی ریلوے اسٹیشن کی عمارت اور ماروی پسنجر ٹرین کے خوبصورت ماڈلز تیار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق کلاس نہم کے طلبہ کاشف علی اور ماجد علی جبکہ کلاس ہشتم کے طالب علم محمد علی نے مشترکہ محنت، ذہانت اور تخلیقی سوچ کے ذریعے یہ منفرد ماڈلز تیار کیے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ تینوں طلبہ ریٹائرڈ ریلوے ملازم محمد بچل کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے شادی پلی ریلوے اسٹیشن اور ماروی پسنجر ٹرین سے اپنی محبت اور وابستگی کا خوبصورت اظہار کیا ہے۔
طلبہ کے مطابق یہ ماڈلز سندھ ایکسٹریم پروگرام کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ان ماڈلز میں شادی پلی ریلوے اسٹیشن کی عمارت اور ماروی پسنجر ٹرین کا منظر نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
طلبہ کی یہ کاوش نہ صرف ان کی محنت اور تعلیمی دلچسپی کا ثبوت ہے بلکہ نوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی بھی ایک بہترین مثال ہے۔
سلام ہے ایسے باصلاحیت طلبہ کو جو اپنے فن اور تخلیق کے ذریعے اپنے شہر شادی پلی کی پہچان کو اجاگر کر رہے ہیں۔
عمرکوٹ رپورٹ: بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی