November 9, 2026

قصور شہر اور گردونواح میں منی فیکٹریوں کا راج؟ ناقص مٹیریل سے رکشے، مزدا بسیں اور ٹرک تیار ہونے کا انکشاف

IMG-20261109-WA0154

قصور
شہر اور گردونواح میں منی فیکٹریوں کا راج؟ ناقص مٹیریل سے رکشے، مزدا بسیں اور ٹرک تیار ہونے کا انکشاف
آر ٹی اے سیکرٹری قصور کی ناک کے نیچے مبینہ غیر قانونی گاڑی سازی، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کا سلسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر غیر قانونی منی فیکٹریوں کا جال پھیل گیا، جہاں جگہ جگہ رکشہ میکنگ، رکشہ باڈی میکنگ، مزدا بسوں اور مزدا ٹرکوں کی تیاری کا کام جاری ہے۔ اطلاعات اور سامنے آنے والی تصاویر کے مطابق بعض مقامات پر ناقص اور غیر معیاری مٹیریل استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں کے ڈھانچے اور باڈیاں تیار کی جا رہی ہیں، جو حکومتی احکامات اور مقررہ حفاظتی معیار پر عملدرآمد کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا کر رہی ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر قصور، سیکرٹری آر ٹی اے اور محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں قائم تمام رکشہ میکنگ، بس باڈی میکنگ اور ٹرک باڈی میکنگ یونٹس کا فوری معائنہ کیا جائے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث یونٹس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور تیار ہونے والی گاڑیوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔
کڑوا سچ یہ ہے کہ گاڑیوں کی تیاری صرف کاروبار نہیں بلکہ انسانی جانوں کی حفاظت کا معاملہ بھی ہے۔ اگر ناقص مٹیریل سے گاڑیاں تیار ہو رہی ہیں تو اس کا نوٹس لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آر ٹی اے سیکرٹری عدیل کا مؤقف اور رابطے کی تفصیل:
اس معاملے پر آر ٹی اے سیکرٹری عدیل سے ان کا مؤقف لینے کے لیے موبائل نمبر 03354046728 پر رابطہ کیا گیا۔ عدیل کا کہنا تھا کہ وہ فیملی کے ساتھ ہیں اور اس معاملے پر اپنے انسپکٹر سے رابطہ کر لیا جائے۔ جب انسپکٹر کا نمبر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تو انہوں نے نمبر بھیجنے کی یقین دہانی کروائی، تاہم تاحال نہ تو انسپکٹر کا نمبر فراہم کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔ اس صورتحال میں متعلقہ حکام کی جانب سے عملی اقدامات کا انتظار ہے۔
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر قصور، سیکرٹری آر ٹی اے اور محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں قائم تمام رکشہ میکنگ، بس باڈی میکنگ اور ٹرک باڈی میکنگ یونٹس کا فوری معائنہ کیا جائے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث یونٹس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور تیار ہونے والی گاڑیوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے