November 9, 2026

نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب، معروف قانون دان

IMG-20261109-WA0080

نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب، معروف قانون دان ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کی راجہ ہاؤس نورپور تھل خصوصی آمد، اس موقع پر انہوں نے ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی کے بیٹے راجہ محمد سہیل کو شادی خانہ آبادی کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے راجہ محمد سہیل کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں، محبت، باہمی احترام اور کامیابیوں سے بھرپور فرمائے اور انہیں زندگی کے ہر مرحلے میں آسانیاں اور برکتیں عطا کرے۔
دورانِ ملاقات خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ ہاؤس آمد اور نیک خواہشات کے اظہار پر راجہ محمد سہیل اور ان کے دیگر عزیزواقارب نے ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو اپنے لیے باعثِ مسرت و اعزاز قرار دیا۔
اس موقع پر موجود احباب نے بھی اس ملاقات کو محبت، خلوص، باہمی احترام اور سماجی روایات کی خوبصورت مثال قرار دیا۔