حرامدہ منڈا :- اٹلی میں مقیم ایک پاکستانی کے بارے مختلف پوسٹ دیکھ رہاتھاکہ امیگریشن کیلئے بچوں کا ڈی این اے کروایاتو ایک کے سوا باقی سارے بچے کسی اور کے نکلے۔
حرامدہ منڈا :-
اٹلی میں مقیم ایک پاکستانی کے بارے مختلف پوسٹ دیکھ رہاتھاکہ امیگریشن کیلئے بچوں کا ڈی این اے کروایاتو ایک کے سوا باقی سارے بچے کسی اور کے نکلے۔
خیر ایک واقعے کا میں بھی گواہ ہوں ۔
چودہ سال پہلے ایک شخص کو جانتا تھا جس سے کافی دوستی ہوگئی ۔عمر اس کی پچاس اور بیوی 35 سال کی تو اسں نے گرین کارڈ سپانسرڈ کیا ہواتھا۔ ہوا یوں کہ یہ دیسی صاب بہت پہلے شاید 1990 میں امریکا آئے تو اس وقت کاغذات تھوڑی ہیراپھیری سے بن جاتے تھے۔ امریکن کو ابھی امیگرنٹس کی چالاکیوں کا اتنا پتہ نہیں تھا۔ تو ان صاحب نے کاغذات کے لئے ایک دو سو کلو موٹی کالی گیانیز عورت سے پییر میرج کرلی اور اسے کئی سو ڈالر مہینہ دیتے رہے ۔ جب گرین کارڈ ملنے والا تھا تواسی دوران گجرخان میں غریب گھرانے کی ایک اٹھارہ سالہ لڑکی سے بذریعہ فیملی شادی بھی کرلی ۔ اب پاکستان آجارہے تھے تو بچے بھی ہونے لگے اور گیانیز سے بھی شادی چل رہی تھی۔ گرین کارڈ ملنے کے بعد طلاق ہوئی ۔ اس دوران پاکستان میں ایک لڑکا پیدا ہوا ۔ گیانیزسے طلاق کے بعد پاکستان جاکر اپنی بیوی سے نئی تاریخ کا نکاح پھر کرلیا۔
کہانی نے دلچسپ موڑ یوں لیاکہ امیگریشن نے بچوں کے برتھ سرٹیفکٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ مانگ لیا۔ اب بڑا لڑکا نکاح ڈیٹ سے پہلے پیدا ہوچکا تھا۔
بندہ ہوشیار تھا۔ بیوی کو ہدایت کی کہ ایمبیسی کے انٹرویو میں کہہ دیناکہ شوہر سے ناجائز تعلقات شادی سے پہلے قائم ہوچکے تھے کیونکہ ہماری رشتے داری بھی ہے اور اس کے نتیجے میں بڑا بیٹا بغیر نکاح کے پیدا ہوا ہے ، ڈی این اے رپورٹ سے بیٹا ثابت ہوتاہے۔ ویزا آفیسر نے بات مان لی اور کیس منظور ہوگیا۔
مجھے دیسی کہنے لگا۔
یار ۔ کاغذاں چ تے منڈا حرامدہ اے پر ہے تے میرا منڈا ناں ۔
Copied