November 7, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پبلک

IMG-20261107-WA0265

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ کے فروغ اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے بروقت اور میرٹ پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہناتھا کہ
شہری پولیس سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے براہِ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔
خوشاب پولیس عوامی خدمت اور شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔