November 7, 2026

عبدالاکرام ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبر پختونخوا تعینات

IMG-20261107-WA0263

عبدالاکرام ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبر پختونخوا تعینات

عبدالاکرام اپنی خوش اخلاقی، ذمہ دارانہ طرز عمل اور سرکاری امور سے وابستگی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

چترال(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر سرکاری افسر عبدالاکرام کو محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز تعینات کر دیا گیا ہے۔عبدالاکرام اس سے قبل محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب انہیں ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز کی نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔عبدالاکرام اپنی خوش اخلاقی، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور سرکاری امور سے وابستگی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی نئی ذمہ داری پر تعیناتی کو ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے