November 6, 2026

*شریف آباد میں گٹکے کی فروخت جاری، نعمان سلیم عرف کالا اسپیشل برانچ والا شان ماوے والے کا سرپرست بن گیا اور پولیس سرپرستی میں منافع کمانے کا الزام*

20250228_180229

*شریف آباد میں گٹکے کی فروخت جاری، نعمان سلیم عرف کالا اسپیشل برانچ والا شان ماوے والے کا سرپرست بن گیا اور پولیس سرپرستی میں منافع کمانے کا الزام*

*شان عرف نوا نامی شخص اس گٹکا مافیا کا سرغنہ ہے، جو پولیس کے تعاون سے پورے علاقے کو گٹکے کی منڈی میں تبدیل کر چکا ہے*

*کراچی رپورٹ سید اسد

*شریف آباد کراچی تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے میں گٹکے کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی سرپرستی میں گٹکا مافیا سرگرم ہے۔ گٹکے کی فروخت کا کاروبار دن رات جاری ہے، خاص طور پر ریلوے پھاٹک، غریب آباد اور ملحقہ علاقوں میں جہاں علاقے کے شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گٹکے ماوے کی تجارت کے حوالے سے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شان عرف نوا نامی شخص اس گٹکا مافیا کا سرغنہ ہے، جو پولیس کے تعاون سے پورے علاقے کو گٹکے کی منڈی میں تبدیل کر چکا ہے۔ مقامی افراد نے کئی بار پولیس سے شکایات کیں، مگر پولیس نے اس معاملے پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق، اسپیشل برانچ میں تعینات کچھ اہلکار بھی اس غیر قانونی کاروبار کی حمایت کر رہے ہیں، جس سے گٹکے کی فروخت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ علاقے کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گٹکے کی فروخت کے سبب صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، خاص طور پر نوجوان نسل میں اس کا استعمال تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس غیر قانونی کاروبار کو روکا جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو اس قسم کی مضر صحت مصنوعات سے بچایا جا سکے۔ مقامی حکام نے اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، جس سے علاقے کے لوگ مزید مایوس ہیں*