نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی سربراہی میں منشیات و مضر صحت گٹکا سپاری کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی سربراہی میں منشیات و مضر صحت گٹکا سپاری کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی
تھانہ تعلقہ نوابشاہ پولیس کا سنیپ چیکنگ کے دوران بڑا ایکشن — 60,000 گرام مضر صحت گٹکا سپاری برآمد، مرکزی ملزم گرفتاراسی سلسلے میں تھانہ تعلقہ نوابشاہ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دوران سنیپ چیکنگ ایک مشکوک سوزوکی سوئیفٹ کار کو روک کر چیک کیا۔تلاشی کے دوران کار سے 300 پیکیٹ مضر صحت گٹکا سپاری (سلام گٹکا سپاری) برآمد کر لیے گئے۔ برآمد شدہ گٹکا کا کل وزن 60,000 گرام ہے، جن میں تقریباً 30,000 پڑیاں مضر صحت گٹکا سپاری شامل ہیں، جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم مصور ولد منظور مینگل کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مضر صحت گٹکا سپاری کی اسمگلنگ کر کے اسے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے جا رہا تھا، جسے تعلقہ پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 184/2026، دفعہ 4/5/8 سندھ گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید انکشافات اور اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے تھانہ تعلقہ نوابشاہ پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے اور مضر صحت اشیاء سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروش چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ ضلع بھر میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔