*پہلے سپارے کے اہم نکات* پیر 2 رمضان المبارک 1446ھ انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*پہلے سپارے کے اہم نکات*
پیر 2 رمضان المبارک 1446ھ
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
1۔ *الم۔*
*ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ*
یہ وہ کتاب ہے، جس میں کوئی شک نہیں۔
*هُدًى لِلْمُتَّقِينَ*
متقین کے لیے ہدایت ہے
متقین کون ہیں
*الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَیُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ*
*متقین کی پانچ خوبیاں۔*
1۔ جو لوگ غیب پر ایمان ﻻتے ہیں
2۔ اور نماز قائم کرتے ہیں
3۔ اور ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے خرچ کرتے ہیں۔
*وَالَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَمَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ۚ— وَبِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ*
4۔ اور جو لوگ ایمان ﻻتے ہیں
اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا(کتابوں پر ایمان)اور
جو آپ سے پہلے اتاری گئی اور 5۔ وه آخرت پر یقین رکھتے ہیں
*تشریح:*
قرآن مجید کتاب ہدایت ہے متقین کے لئےاور ان متقین کی پانچ خوبیاں بیان کی ہیں۔
1۔ غائب پر ایمان لاتے ہیں
2۔ نماز قائم کرتے ہیں
3۔ دیئے ہوئے رزق میں سے خرچ کرتے ہیں
4۔ اس کتاب(قرآن) اور پہلے والی کتابوں پر ایمان لاتے ہیں
5۔ آخرت پر یقین۔
2۔ *(وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُ وا مَعَ الرَّاكِعِينَ)*
نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور جو لوگ میرے آگے جھک رہے ہیں اُن کے ساتھ تم بھی جھک جاؤ
3۔ *(أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ)*
تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کے لیے کہتے ہو، مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو کیا تم عقل سے بالکل ہی کام نہیں لیتے؟
4۔ *(وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ)*
صبر اور نماز سے مدد لو، بیشک نماز ایک سخت مشکل کام ہے مگر ان کے لیے نہیں جو فرمانبردار ہیں۔
5۔ *(وَاتَّقُوا يَوْمًا لَا تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا)*
اور ڈرو اُس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا۔
6۔ *(أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ)*
اور کیا یہ جانتے نہیں ہیں کہ جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے۔
7۔ *(وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا)*
ماں باپ کے ساتھ، رشتے داروں کے ساتھ، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا، لوگوں سے بھلی بات کہنا۔
8۔ *(وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ)*
تم اپنی عاقبت کے لیے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے۔
9۔ *(بَلَىٰ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ)*
حق یہ ہے کہ جو بھی اپنی ہستی کو اللہ کی اطاعت میں سونپ دے اور عملاً نیک روش پر چلے، اس کے لیے اس کے رب کے پاس اُس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کے لیے کسی خوف یا رنج کا کوئی موقع نہیں ہوگا۔
10۔ *(وَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ)*
اور جس بات کا وہ فیصلہ کرتا ہے، اس کے لیے بس یہ حکم دیتا ہے کہ “ہو جا” اور وہ ہو جاتی ہے۔
11۔ *(صِبْغَةَ اللَّهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ)*
اللہ کا رنگ اختیار کرو اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہوگا؟ اور ہم اُسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں۔
*الدعاء*
یا اللہ ہمیں قرآن مجید کو سمجھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرماء۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333