سینکڑوں سال قدیم جامع مسجد کی زمین پر قبضہ مافیا نے دوبارہ قبضہ کر لیا۔
سینکڑوں سال قدیم جامع مسجد کی زمین پر قبضہ مافیا نے دوبارہ قبضہ کر لیا۔
ڈی سی وہاڑی نے ہائی کورٹ کے حکم پر ایک سال قبل یہ زمین واگزار کروائی تھی۔
میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق میلسی کے نواحی گاوں ہردوگنب میں واقع 380 سالہ قدیم مسجد جہاں اہل علاقہ کی عدم توجہ کا شکار ہو کر شکست و ریخت کا شکار ہے وہاں قبضہ مافیا نے اس مسجد کے لیے وقف زمین پر قبضہ کرکے اسے اپنی زرعی زمینوں میں شامل کر لیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہردوگنب کے رہائشی عطا محمد نے الزام عائد کیا کہ اسلم آرائیں ولد شاہ محمد اور اسکا بھائی اکرم نے اس تاریخی مسجد کی زمین پر قبضہ کرلیا تھا جس پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ڈی سی وہاڑی اور اے سی میلسی نے زمین واگزار کروا دی۔ مگر ابھی سال بھی نہیں گزرا کہ ان لوگوں نے اس زمین پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ۔عطا محمد نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز ،کمیشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ مسجد کی زمین واگزار کروائی جائے اور اس تاریخی ورثہ کی تعمیر نو کروا کر اسے محفوظ بنایا۔