62

*قصور/ پولیس مقابلہ* *قصور)* تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ زخمی ڈاکو کی شناخت پپو بادشاہ ولد عبد الرشید سکنہ حاجی گگا کے نام سے ہوئی۔ زخمی ڈاکو نے شہر قصور اور گردونواح میں

*قصور/ پولیس مقابلہ*
*قصور)* تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ زخمی ڈاکو کی شناخت پپو بادشاہ ولد عبد الرشید سکنہ حاجی گگا کے نام سے ہوئی۔ زخمی ڈاکو نے شہر قصور اور گردونواح میں 16 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔عبداللہ نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ تین ڈاکو نقدی 41 ہزار 500 روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے خواجہ صاحب قبرستان کے قریب ملزمان کا تعاقب کیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو قریب آتا دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، چھینی گئی رقم اور پسٹل برآمد۔ ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قصور پولیس جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔ ترجمان قصور پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں