اسلام آباد(دعا آن لائن) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد النہیان کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گرم سرد سے محفوظ
اسلام آباد(دعا آن لائن) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد النہیان کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گرم سرد سے محفوظ ہیں، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد النہیان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کی باہمی محبت، خلوص اور بھائی چارے کی اعلی مثال ہے، شیخ خالد کے والد اور یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ہمیشہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں جبکہ عرب امارات کے بانی صدر شیخ زاید بن سلطان النہیان پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے تھے اور پاکستان کو دوسرا گھر قرار دیتے تھے، بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں ولی عہد شیخ خالد بن محمد النہیان کے دورہ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں