ہارون آباد (بیو رو چیف ) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی نا اہلی قصابوں سمیت شہر میں دوکان داروں کے من مانے ریٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں نا کام لمبی تان کر سو گئے سبزی فروٹ سمیت بازاروں گلی محلوں میں دوکان داروں کی اپنے ہی ریٹ ہیں اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں غریب اور متوسط طبقے کی قوت خرید سے بہت دور۔ لوگوں کو ایندھن کے حصول میں پریشانی کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق ایل پی جی گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کے ساتھ ساتھ شہر میں دوکان مالکان ریڑھی بان سب کے سب کے الگ الگ ریٹ ہیں ایل پی جی گیس کے نرخوں میں مزید اضافے سے عوام پریشان ہے قیمت زیادہ ہونے سے ایل پی جی گیس کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنا غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے لئے مشکل بنا دیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت میسر نہیں۔ لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ان حالات میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے اسے عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے۔ آبرار طارق فیاض بابر رضوی سمیت دیگر نے تمام شہری علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے اور ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور من مانے ریٹ پر سودا سلف فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]