تین عالمی جنگوں کی پیشن گوئی کرنے والا بندہ
تین عالمی جنگوں کی پیشن گوئی کرنے والا بندہ ۔۔۔۔۔!!!
آپ میں سے شاید بہت کم لوگ اس بندے کو جانتے ہوں گے اس کا نام البرٹ پائیک Albert Pike تھا جو فری میسن سوسائٹی کا بھی ممبر تھا پیشے کے اعتبار سے وکیل تھا اور سفید فام لوگوں کی برتری کا بھی قائل تھا اس لئے یہ White People Supremacy کی کسی تنظیم کا بھی ممبر تھا اس تصویر میں اس نے لباس بھی Masonic پہن رکھا ہے سن 1871ء میں اس نے ایک اطالوی صحافی کو خط لکھا جس میں اس نے مستقبل میں تین عالمی جنگوں کے ہونے کی پیشن گوئی کی
حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس خط کے 43 سال بعد 1914ء میں پہلی جنگ عظیم شروع ہو گئی پھر 1939ء میں دوسری جنگ عظیم ہوئی پہلی جنگ عظیم میں انہوں نے پلاننگ سے سلطنت عثمانیہ کو راستے سے ہٹایا اور دوسری جنگ عظیم کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ کا ادارہ بنا کر پوری دنیا کو اس کے ذریعے کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنایا پھر دنیا میں فیک کاغذی کرنسی کو سختی سے Implement کیا اور سونے کی کرنسی کو مارکیٹ سے غائب کیا اس وقت سونا ان کی جیب میں ہے اور دنیا کے کروڑوں انسانوں کے ہاتھ میں صرف کاغذ ہے دجال کے پاس بھی سونے کا “پہاڑ” ہو گا (کیا اس سے مراد یہی سونے کا انبار تو نہیں) کاغذی کرنسی کی اپنی ٹکے کی ویلیو نہیں یوں انہوں نے لوگوں کی دولت کو کاغذی کرنسی اور بینکنگ سسٹم سے کنٹرول کر لیا
اس پیشن گوئی کے مطابق تیسری عالمی جنگ کب ہو گی؟؟؟ خدا بہتر جانتا ہے لیکن کم از کم آپ کو اس بات کا پتہ چل چکا ہو گا کہ عالمی طاقتیں کیسے اگلے پچاس سے سو سال کی پلاننگ پہلے ہی کر چکی ہوتی ہیں کہ ہم نے کیا کرنا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلمان ممالک اور بالخصوص پاکستان مستقبل کے حوالے سے کیا پلاننگ کر رہا ہے۔