November 16, 2026

گنجا پن شمالی افریقہ میں مردانگی کا تاج سمجھا جاتا ہے

IMG-20250228-WA0198

گنجا پن شمالی افریقہ میں مردانگی کا تاج سمجھا جاتا ہے
ترکمانستان میں کسی مرد کو دوسری شادی کی اجازت نہیں ہوتی، مگر اگر وہ گنجا ہو تو اسے اجازت مل جاتی ہے۔
برازیل میں حسین خواتین اپنے منگیتر سے شادی سے پہلے یہ شرط رکھتی ہیں کہ وہ اپنے سر کے بال چیک کروائے تاکہ یقین ہو جائے کہ اس کے بال گھنے نہیں ہیں، کیونکہ زیادہ بالوں کو نرمی اور کمزور مردانہ صلاحیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ارجنٹینا میں وہ عورت جو کسی گنجے مرد سے شادی کرتی ہے، اپنے شہر کی قابلِ فخر خاتون سمجھی جاتی ہے۔
انڈونیشیا میں جب کسی جوڑے کی شادی ہوتی ہے، تو نکاح پڑھانے والا قاضی ان کے ساتھ تصویر کھینچتا ہے، کیونکہ گنجے مرد کی شادی کو قاضی کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے۔آسٹریلیا میں بیوی کو قانونی حق حاصل ہوتا ہے کہ اگر اسے کوئی گنجا عاشق مل جائے، تو وہ اپنے گھنے بالوں والے شوہر کو چھوڑ سکتی ہے۔فن لینڈ میں، جب کوئی لڑکی ہیلسنکی یونیورسٹی میں داخلہ لیتی ہے، تو اس کی سب سے بڑی خواہش کامیابی حاصل کرنا نہیں، بلکہ کسی گنجے طالب علم کے ساتھ محبت میں پڑنا ہوتا ہے وجۂ گنجا پن یہ ہے کہ گنجے مردوں میں مردانگی کا ہارمون (ٹیسٹوسٹیرون) بہت زیادہ ہوتا ہے، جو زیادہ بالوں والے مردوں کے مقابلے میں ان میں زیادہ پایا جاتا ہے۔تمام تحقیقات یہ ثابت کر چکی ہیں کہ گنجے مرد عام مردوں کے مقابلے میں زیادہ بالغ، سمجھدار اور سنجیدہ ہوتے ہیں۔
لہٰذا، اگر آپ گنجے ہو رہے ہیں تو خاطر جمع رکھیں کہ دنیا میں کہیں نا کہیں آپکے گنجے پن کی وجہ سے کوئی نا کوئی آپ کو چاہنے والی موجود ہے اور خود پر اعتماد رکھیں.