November 16, 2026

27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے انڈین جہاز گرا کر اور ابھینندن کو زندہ پکڑ کر بھارت کا منہ کالا کر دیا ۔

IMG-20250228-WA0009

27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے انڈین جہاز گرا کر اور ابھینندن کو زندہ پکڑ کر بھارت کا منہ کالا کر دیا ۔

اگر ہم سرحد پار جہاز گراتے تو بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر اپنا گلا پھاڑ لیتا کہ پاکستان نے سرحدوں کی خلاف ورزی کر کے ہمارا جہاز گرا دیا۔ پاکستانی دماغوں نے اپنی پالیسی کے مطابق انہیں خاص طور پر بلا کر گرایا۔ بقول نوح ناروی۔ اس نے بلایا، بلا کر بٹھایا ۔۔۔۔۔ بٹھا کر اٹھایا، اٹھا کر نکالا۔

الحمدللہ۔ ایسی گہری، کھلی اور مسلسل بے عزتی کا ہمارا ہمسایہ تب سے عادی ہے، جب سے وہ ہمسایہ بنا ہے۔

26 فروری کو بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنی کامیابی کے نعرے لگانا شروع کر دیے تھے۔ اس کامیابی کی حقیقت ایک درخت اور چند کووں پر مشتمل تھی۔ الحمدللہ ہمارے پاکستانی جانبازوں نے بھارتی جہاز گرانے کے ساتھ ساتھ بھارتی پائلٹ ابھیندن کو زندہ پکڑ کر دنیا کو بتا دیا کہ پاکستانی جانباز اپنے ملک کی حفاظت کے لیے چاق و چوبند ہیں۔ پاکستان آرمی شروع سے ہی بھارت کا اچھا بندوبست کرتی آئی ہے۔

پاکستان نے 27 فروری کو ان تمام بغضیوں کا منہ بھی بند کر دیا جو بھارت کے گیت گا رہے تھے۔