September 30, 2026

بہاولنگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت کنزیومر پروٹیکشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صارفین کے حقوق کے تحفظ، قیمتوں کے استحکام اور معیاری اشیاء کی

20250225_200152

بہاولنگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت کنزیومر پروٹیکشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صارفین کے حقوق کے تحفظ، قیمتوں کے استحکام اور معیاری اشیاء کی دستیابی سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، تاجر برادری کے نمائندوں اور صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، جبکہ عوام کو اپنے حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ اجلاس میں شکایات کے ازالے کے لیے فوری ایکشن پلان پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کنزیومر پروٹیکشن کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایف ایم ریڈیو، نیوز چینلز، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کریں۔ اس مہم کا مقصد صارفین کو ان کے حقوق و فرائض سے روشناس کرانا اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔