*رمضان میں توبہ* جمعرات 27 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
: *رمضان میں توبہ*
جمعرات 27 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اللہ کے بندو!
ہر گناہ سے الگ الگ توبہ کرو۔ کیونکہ توبہ کرنے والے ہی کامیاب ہوں گے، جبکہ اپنے گناہوں پر اصرار کرنے والے تباہ و برباد ہوں گے، فرمانِ باری تعالی ہے:
{تُوْبُوْا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}
تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو اے مومنو! تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ [النور : 31]
یہ مہینہ توبہ کرنے کا مہینہ ہے اور جن گناہوں سے توبہ کرنا ضروری ہے ان میں سگریٹ نوشی بھی شامل ہے، اس لیے مسلمانو تم اپنے منہ کو سگریٹ نوشی سے پاک رکھو، ذکر الہی و تلاوت قرآن کے ساتھ اپنی زبان تر رکھو، اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں اور کراماً کاتبین فرشتوں کیلیے منہ کو معطر رکھو، سگریٹ نوشی سے شیطان قریب ہوتے ہیں ، خون گدلا ہوتا ہے اور مہلک بیماریاں پھیلتی ہیں، عمر میں کمی پیدا ہوتی ہے، نیز شرعی قواعد و ضوابط سگریٹ نوشی حرام قرار دیتے ہیں۔
فرمان باری تعالی ہے کہ
*وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ*
*اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔*
*الدعاَء*
یا اللہ تعالی ہمارے گناہ معاف کر دے، ہمارے صدقات قبول فرما، ہماری خیرات قبول فرما، ہمارا قیام قبول فرما، ہمارے صیام قبول فرما، ہمارے رکوع قبول فرما، ہمارے سجدے قبول فرما، ہمارے روزے قبول فرما، ہماری نمازیں قبول فرما اور ہمارے سب نیک اعمال قبول فرما۔
اے اللہ تعالی اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمارے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دے۔
ہمارے گناہوں کو پانی سے دھو دے، برف سے دھو دے، اولوں سے دھو دے اور ہمیں گناہوں سے ایسے پاک کر دے جیسے میل کچیل سے پاک صاف کپڑا۔
یا حیئ و یا قیوم
برحمتک استغیث
آمین یا رب العالمین
Please visit us at
www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333