رمضان المبارک سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دیسی گھی تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیافوڈ سیفٹی ٹیم کی فلور مل روڈ فورٹ عباس میں ڈیری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی،640 کلو جعلی
رمضان المبارک سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دیسی گھی تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیافوڈ سیفٹی ٹیم کی فلور مل روڈ فورٹ عباس میں ڈیری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی،640 کلو جعلی دیسی گھی ضبط،فوڈ بزنس آپریٹر کیخلاف مقدمہ درج،موقع پر گرفتار
تفصیلات کے مطابق دبنگ آفیسرڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز میاں نعمان یونس کی سربراہی میں فلور مل روڈ فورٹ عباس میں ڈیری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی۔گھی میں مضر صحت اجزاء،کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔ناقص گھی ضبط کر لیا گیا۔مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مبارک میں جعلساز مافیا کو نکیل ڈالنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی