*🌐25 فروری 2025 بروز منگل*
*🌐25 فروری 2025 بروز منگل*
🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*
⭕ *سما ڈیجیٹل نیوز وٹس ایپ چینل اپنےدوستوں رشتہ داروں کے ساتھ بھی شئیر کریں شکریہ*
🌐ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک
🌐بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے ماہانہ جیل اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے.
🌐پاکستانی شائقین نے غلط “ہیرو” منتخب کرلیا ہے’ شعیب اخترسابق کرکٹر قومی ٹیم کی پرفارمنس پر آگ بگولہ.
🌐پاکستان کیخلاف بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنیوالا سادھو بابا مشکل میں پڑگیاسوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا.
🌐گورنر سندھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کا مشورہ دیدیا.
🌐اگر مگر کا کھیل ختم، پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیاسیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بنگلادیش کی فتح سے جڑی تھیں وہ بھی دم توڑ گئیں.
🌐وسیم اکرم کے انکشافات۔قومی ٹیم کے ایک سیلیکٹر نے کبھی فرسٹ کلاس کرکٹ ہی نہیں کھیلی.
🌐6ماہ پہلے ایک سیلیکٹر بیوروکریٹ تھے:وسیم اکرم- اجے جدیجہ بھی سن کر حیران.
🌐امریکا کی چار بھارتی کمپنیوں کیخلاف کارروائی، متعدد جہازوں پر پابندیاں.
🌐لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔
🌐جائزہ مشن 3 مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط.
🌐کراچی: بحریہ ٹاؤن کو زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس
ملک ریاض، علی ریاض سمیت 10 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری.
🌐راولپنڈی: مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا.
🌐وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4 نئے وزرا شامل کیے جانے کا امکان.
🌐شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
🌐خضدار : مسافر کوچ کو لوٹ لیا گیا ۔ ڈکیت گروہ کوئٹہ سے سوار ہوا. جب سوراب اور خضدار کی حدود میں کوچ کو یرغمال بنا دیا.
🌐مہنگائی میں کمی کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ سوزوکی آلٹو کی قیمت میں 95ہزار سے 1لاکھ 20 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا.
🌐سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف.
🌐گیس اسٹوریج سہولت نہ ہونے سے گیس فیلڈز بند کرنے کے علاوہ چارہ نہیں: ایم ڈی سوئی ناردرن
🌐پاکستان 2024 میں زیادہ بار انٹرنیٹ بند کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا.
🌐پاکستان نے 2024 میں 21 بار انٹرنیٹ کو بند کیا، عالمی تنظیموں ایکسیس ناؤ اور کیپ اٹ آن کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف.
🌐پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے.
🌐9 مئی کے واقعات میں عمران خان براہ راست ملوث تھے، نگران حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف.
🌐کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد سینٹرل جیل سے رہا.
🌐پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں نے تشدد کو ہوا دینے کے لیے کردار ادا کیا، تاہم شاہ محمود، پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات کے باوجود تحقیقاتی رپورٹ میں نام شامل نہیں.
🌐مردان موٹروے پر ڈائیوو بس نیچے کھائی میں جا گری میں جس 10 افراد جانبحق اور متعدد زخمی
🌐مصطفیٰ عامر کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کا حکم.
🌐کراچی:50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم اغوا، زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام.
🌐علی امین پرخان کا اعتماد ہے وہ عمران خان کے حکم پر کابینہ میں تقرریاں کریں گےشیر افضل مروت کی واپسی نہیں ہوگی سلمان اکرم راجہ.
🌐دیر:واڑی بازار میں ٹریفک سپاہی پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے ملزم کی ضمانت مقامی عدالت نے مسترد کردی.
🌐بنوں: تھانہ کینٹ کی حدود میں مسجد کے ساتھ نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، بم ریموٹ کنٹرول اور چھ کلو گرام وزنی تھا۔
*🌐کرائم رپورٹر:ضیاء خان*
🌐چمن:شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔لیویزنےقاتل کو گرفتار کرلیا.
🌐لاہور ہائیکورٹ میں انصاف سے ناامید ہو کرشہری نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی.
🌐یوکرین سے روسی فوجیں نکالنے کی قراردادامریکا اور روس کی مخالفت۔ جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کر لی۔ حق میں 93، مخالفت میں 18 ووٹ۔
🌐کراچی: گھر یلو جھگڑے کے دوران 4 بہنوں نے صفائی کیلئے استعمال ہونیوالا بلیچ پی لیاحالت نازک.
🌐لاہور:میاں اسلم کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل، مقتول سابق پولیس اہلکار نکلا، قاتل بھی گرفتار.
🌐کراچی: ریڈ بس کے ڈرائیور کو دوسری ریڈ بس نے کچل دیاپولیس نے ریڈ بس کے ڈرائیوار کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا.
🌐کراچی:مصطفیٰ قتل کیس:ارمغان اور مقتول مصطفیٰ دونوں دوست تھے، لڑکی پر مصطفیٰ اور ارمغان میں جھگڑا نیو ایئر نائٹ پر شروع ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور لڑکی کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔
🌐حماس اپنے قیدیوں کی رہائی کے بدلے مزید 4 لاشیں حوالے کریگی: اسرائیلی میڈیا
🌐اسلام آباد:جامعہ حفصہ کی پرنسپل کی گرفتاری پر احتجاج جامعہ حفصہ کی پرنسپل امِ حسان کی گرفتاری کے خلاف منگل کو جامعہ حفصہ کی طالبات نے مظاہرہ کیا.
🌐ٹریفک پولیس نے کراچی میں بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ، DIG ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ڈمپرز میں فرنٹ اور بیک کیمرہ کے ساتھ ٹریکر لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
🌐تنخواہیں نہ ملنے پرکراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال اسٹیشن پر روک لیا.
🌐بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔
🌐افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع.