October 2, 2026

بیو رو چیف میلسی کےسیاسی سماجی رہنماؤں کی صفر کارکردگی کے بعد 140 سے زائد ریڑھی بان اور اسٹال والے جن کو ٹریڈسنٹرکےساتھ

20250225_200152

. بیو رو چیف میلسی کےسیاسی سماجی رہنماؤں کی صفر کارکردگی کے بعد 140 سے زائد ریڑھی بان اور اسٹال والے جن کو ٹریڈسنٹرکےساتھ سرکاری اراضی دی گئی ہے ریڑھی بازار کی صورت میں وہ اپنی ذمہ داری کااحساس کرتےہوئے ریڑھی بازار کو آباد کریں یہ میلسی انتظامیہ کا آپ اور شہریوں پر احسان ہے کہ انہوں نے بلامعاوضہ اراضی فراہم کی ہے میونسپل کمیٹی کی جانب سے لائٹنگ پول بھی نصب کئے گئے ہیں اور انتظامیہ مزید بھی ریڑھی بازار کےلئے سہولیات فراہم کرنے کےلئے عملی کوششوں میں مصروف ہے فنڈذکی عدم دستیابی سے قبل اپنی مدد آپ کےتحت ریڑھی بازار کو فعال رکھیں مصروف بازار قائداعظم روڑ پر تجاوزات کاباعث بننے سے گریز کریں بلکہ ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیتے ہوئے شہریوں اور انتظامیہ کےلئے آسانیاں پیداکریں روایتی سوچ کو ختم کرناہوگا کہ قائداعظم روڑ پر آج یاکل ریڑھیاں یاپھٹے لگ سکتےہیں اب ایسا ممکن نہیں بہترین ایڈمنسٹریٹر کی سربراہی میں انتظامیہ نے تجاوزات پیدا کرنے والے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنےوالے عناصر کےخلاف سخت قانونی کاروائی کافیصلہ کیاہے کسی بھی صورت مین شاھراہوں اور بازاروں میں تجاوزات کی صورت میں سختی سے نمٹاجائے گا دکاندار حضرات اتارے گئے شیڈ دکانات کی چھتوں ودیگر دکان سے ملحقہ جگہوں سے اٹھواکر غیرمتعلقہ جگہوں پر منتقل لیں دوبارہ شیڈ لگانے کی کوئی اجازت نہیں بصورت دیگر چھپر یاشیڈ ضبط کرلیے جائیں گے