November 24, 2026

پانچ سالوں میں طلاق اور خلع کی شرح میں 35 فیصد سے زائد کیسز میں اضافے کے باعث فیملی عدالتوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے پشاور (سید گوہر شاہ )

20250223_144017

پانچ سالوں میں طلاق اور خلع کی شرح میں 35 فیصد سے زائد کیسز میں اضافے کے باعث فیملی عدالتوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے
پشاور (سید گوہر شاہ )
پشاور میں فیملی عدالتوں کے لیے علیحدہ بلاک بنا دیا ہے۔خواتین پر تشدد کے کیسز میں اضافے غیر ضروری خواہشات۔عدم برداشت اور پسند کی شادی سمیت مختلف وجوہات کے وجہ سے طلاق اور خلع کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے طلاق اور خلع کیسز میں اضافے کی وجہ سے خواتین کے خلاف جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے بیشتر خواتین کو ایسے مقدمات میں قتل کیا گیا ہے طلاق کی شرح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مختلف معاشرتی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں پشاور سمیت صوبے بھر میں طلاق اور خلع کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ممتاز قانون دان محمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پشاور میں فیملی کورٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے اور 10 تک عدالتوں کی کی جائے کیونکہ عدالتوں پر رش زیادہ ہے کیسز میں جنوری اور فروری میں مزید اضافہ ہو گئے ہیں