63

آپ کو اگر پہچاننے میں مشکل ہو تو بتا دوں کہ یہ ٹی وی شوز کی معروف اینکر عائشہ جہانزیب ہیں ، ان کو کل شوہر نے بری طرح مارا پیٹا یہاں تک کہ بازو بھی فریکچر ہوگیا ۔

آپ کو اگر پہچاننے میں مشکل ہو تو بتا دوں کہ یہ ٹی وی شوز کی معروف اینکر عائشہ جہانزیب ہیں ، ان کو کل شوہر نے بری طرح مارا پیٹا یہاں تک کہ بازو بھی فریکچر ہوگیا ۔
عائشہ جہانزیب نے ایف آئی آر درج کرائی اور بتایا کہ شادی کو دس سال ہوگئے ہیں ، یہ تیسری بار ان کے شوہر نے ان پر ہاتھ اٹھایا ہے ، ذرا سی بات پر غصے میں آ جاتے ہیں ، اور مار پیٹ کرتے ہیں ۔ ہر بار وہ بچوں کی خاطر نبھا کرنے کی کوشش میں چپ کر گئیں ، لیکن کل انہوں نے دونوں بیٹیوں کی موجودگی میں برے طریقے سے مارا ، گلہ دبانے کی کوشش کی ، جس پر گھر کے ڈرائیور نے آکر ان کے شوہر کو قابو کیا اور ان کو محفوظ جگہ پر پہنچایا ۔
عورت پر تشدد مردانگی ہر گز نہیں ، جس معاشرے میں ایک خود مختار ، اعلی تعلیم یافتہ ، خوش شکل اور معروف خاتون بھی گھریلو تشدد کا شکار ہوجائے تو ایک نیم تعلیم یافتہ ، معمولی شکل کی کمزور خاتون ایک ظالم اور متشدد شوہر سے اپنا دفاع کیسے کرے؟ بات سیدھی سی ہے ،بیوی سے نہیں نبھ رہی تو الگ ہوجائیں مگر بیوی پر ہاتھ اٹھانا نامرد ہونے کی نشانی ہے۔
ہوسکتا ہے ایسی ذہینیت بھی اس پوسٹ پر نظر آجائے جو اس تشدد کا دفاع کرے اور ,, اس نے کچھ تو کیا ہوگا تبھی مار پڑی ۔ ، زبان چلائی ہوگی ،، کہہ کر اسے جائز تصور کرے ۔ یہ وہی ہوں گے جن کے گھر عورت پر ہاتھ اٹھانا واقعی معمولی بات تصور کی جاتی ہے اور پاوں جوتی بھی سمجھا جاتا ہے ۔
وجہ کچھ بھی ہو اصل ,, مرد ،، کبھی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھاتا ۔
یاد رہے کہ عائشہ جہانزیب کی کچھ ماہ پہلے ایک ویڈیو اور تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے شوہر کے پاوں دھو رہی تھیں ۔ ان کے جتنے بھی ولاگ دیکھے وہ شوہر کی محبت کا دم بھرتی نظر آئیں ۔۔ صلے میں یہ چہرے کے نیل ملے ۔ جس روز پہلی بار مار پڑی تھی ہاتھ پکڑ لیتی تو یہ نوبت نہ آتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں