November 16, 2026

پپلاں( بیورو چیف) ہائی کورٹ بار کے الیکشن سال 2025 میں عوام کے محبوب لیڈر قیدی 804 کے نعرے پرجیت اس بات کی غمازی ہے کہ عمران خان کا نظریہ عام لوگوں کے علاوہ وکلاء کے دلوں میں بھی گھرکرگیا ہے

IMG-20250223-WA0084

پپلاں( بیورو چیف) ہائی کورٹ بار کے الیکشن سال 2025 میں عوام کے محبوب لیڈر قیدی 804 کے نعرے پرجیت اس بات کی غمازی ہے کہ عمران خان کا نظریہ عام لوگوں کے علاوہ وکلاء کے دلوں میں بھی گھرکرگیا ہے اور ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ ہائی کورٹ جنرل سیکرٹری پپلاں بار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بارکوئی سیاسی جماعت اپنے پورے پینل کے ساتھ میدان میں اتری اور طاقتورحریفوں کو جو کہ ریپیٹربھی تھے اور پوری ریاستی سپورٹ اور خفیہ ہاتھ کی سررستی ان کو زلت آمیز شکست نہ بچا سکی قیدی نمبر 804 کے نعرے والے بہادر اور غیور وکلاء نے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا اس جیت کے پیچھے ایک ہی نعرہ تھا اور وہ تھا قیدی نمبر 804۔ راولپنڈی ملتان اوراسلام اباد میں بھی قیدی 804 کے نمائندے بھاری اکثریت سے منتخب ہوئےاس شاندار کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر کوئی بندہ اس وقت تک اور سچ کی راہ پرچل رہا ہے تو وہ عمران خان ہے۔کل کی جیت نے اٹھ فروری 2024 کے جنرل الیکشن کی یاد تازہ کردی چونکہ لاہور ہائی کورٹ میں بائیومیٹرک سسٹم ہے اس لیے فارم 47 یہاں نہیں چل پایا اور حکومتی حمایت یافتہ پینل بد ترین شکست سے دوچار ہوا یہی وجہ ہے کہ جنرل الیکشن میں بائیو میڑک سسٹم کے تحت الیکشن نہ کروائے گئے اگر جنرل الیکشن بھی اسی طرح بائِیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوتے تو آج عمران خان کے نمائندہ تین چوتھائی کی اکثریت سے ایوانوں میں موجود ہوتے تو. شکست خوردہ اور فارم 47 کے ذریعے قوم پر مسلط موجودہ جعلی حکمران ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہوتے#