November 16, 2026

ہارون آباد ۔۔۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے تاریخ ساز اقدام کے تحت ضلع بہاول نگر کی غریب بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم بمقام گورنمنٹ لائیو سٹاک پیراویٹنری سکول بہاول نگر منعقد ہو ی۔

20250220_024329

ہارون آباد ۔۔۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے تاریخ ساز اقدام کے تحت ضلع بہاول نگر کی غریب بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم بمقام گورنمنٹ لائیو سٹاک پیراویٹنری سکول بہاول نگر منعقد ہو ی۔
ضلع بہاول نگر کی دو تحصیلیں ہارون اباد اور فورٹ عباس کی دیہی غریب بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین میں بذریعہ قرعہ انداز ی 134 جانور تقسیم کیے گئے ان جانوروں میں نیلی راوی نسل کی جھوٹیاں ساہیوال اور چولستانی نسل کی ویہڑیاں تقسیم کی گئ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نے اس پروجیکٹ کے تحت دو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جس سے جنوبی پنجاب کی 11 ہزار غریب بیوہ طلاق یافتہ دیہی خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
اس پراجیکٹ کے تحت ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ راجن پور لیہ کوٹ ادو بہاولپور بہاول نگر رحیم یار خان ملتان خانیوال وہاڑی اور لودھرا کی دیہی خواتین میں صحت مند بھینس یا گائے مفت تقسیم کی جا رہی ہے
وزیراعلی پنجاب کے اس شاندار اقدام کی بدولت غریب دہی خواتین کے لیے بہتر ذریعہ معاش کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ وہ اچھی نسل کے جانوروں کی پیداوار اور دودھ سے باسانی اپنا گزر بسر کر سکیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد کاشف نوید پنسوتا ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تحصیل فوٹ عباس اور چوہدری غلام مرتضی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تحصیل ہارون اباد،ہدایت اللہ باجوہ نمائندہ احسان الحق باجوہ ایم این اے چشتیاں تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے اس تاریخ ساز قدم کو سراہا انہوں نے مزید کہا کہ ان جانوروں سے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی بیوہ اور مطلقہ خواتین کو بہتر ذریعہ معاش اور بہتر روزگار مہیا کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزر بسر کر سکیں
مزید براں فاروق قمر ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب،محمد وسیم ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر رضوانہ اکرم تھے۔
ڈاکٹر محمد عمر اقبال ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع بہاول نگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فراہم کردہ جانوروں کی صحت کے حوالے سے مکمل دیکھ بھال محکمہ لائیو سٹاک کے ذمے ہے اور ان تمام بیوہ خواتین کو ان کے گھر کی دہلیز پر لائیو سٹاک سہولت مہیا کی جائے گی۔ بیوہ خواتین ایک سال تک ان جانوروں کو نہ بیچ سکیں گی اور نہ ہی کسے دوسرے کو منتقل کر سکیں گی۔