فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس ٹرسٹ غلام محمد آباد کی میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر اصغر کی میزبانی میں سلطان ٹاؤن بسمہ اللہ چوک میں ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ لگایا گیا۔جس میں ڈاکٹر کاشف
فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس ٹرسٹ غلام محمد آباد کی میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر اصغر کی میزبانی میں سلطان ٹاؤن بسمہ اللہ چوک میں ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ لگایا گیا۔جس میں ڈاکٹر کاشف نوید۔میڈم نتھلین۔محمد علی کلاسن۔فیصل یعقوب نے خدمات سرانجام دیں۔ڈاکٹر اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ المصطفے فاؤنڈیشن فیصل آباد کے غریب علاقوں میں جہاں صحت کی بنیادی سہولیات غریبوں کی پنچ سے دور ہیں۔وھاں بنیادی صحت کی سہولیات مفت پنچانے میں مصروف ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن صحت تعلیم اور سماجی خدمات سرانجام دینے والا معتبر ادارہ ھے۔مدارس سکولز۔اکیڈمیز۔سلائی سنٹرز۔میٹرنٹی ھوم۔آئی اور میڈیکل کیمپس لیب ٹیسٹ کیمپس اور آگاھی پروگرام جاری ھیں۔اس رمضان المبارک میں روزگار پروگرام شروع کیا جارھا ھے