143

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈویژنل کمشنر سرگودہا محمد اجمل بھٹی اور آ رپی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے خوشاب اور جوہرآبادکا دورہ کیا۔ انہوں نے محرم الحرام اور یوم عا شور کے ضمن میں ضلعی انتظامیہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈویژنل کمشنر سرگودہا محمد اجمل بھٹی اور آ رپی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے خوشاب اور جوہرآبادکا دورہ کیا۔ انہوں نے محرم الحرام اور یوم عا شور کے ضمن میں ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے کئے گئے انتظا مات، محرم روٹس اور امام بارگاہوں کا معا ئنہ کیا۔ڈویژنل کمشنر سرگودہا محمد اجمل بھٹی نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظا میہ پولیس،دیگر اداروں سمیت تمام مسالک کے لوگوں نے با ہمی تعاون سے قیام امن کی کوششوں کو کامیاب کر نا ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے لہذا کسی بھی تفرقہ بازی یا انتشار کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائیگا۔ڈویژنل کمشنر کے دورہ ءخوشاب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا،ڈی پی او تو قیر محمد نعیم،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک کے علاوہ ریسکیو 1122،ایم سی،فیسکو،دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران بھی موجو د تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظا ما ت کو سراہا۔اس دوران انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران سے ملا قات بھی کی۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کوہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، پیچ ورک اوردیگر انتظامات کو بر وقت یقینی بنا یا جا ئے۔ آر پی او نے ڈی پی او اور پو لیس حکام کو جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں