November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائیں نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر گھنٹاگھر، ڈک بازار، سبزی، فروٹ و گوشت مارکیٹ کے علاقوں میں سیپکو کی ایک کروڑ روپیہ بقایاجات وصولی کے لیے کارروائی، 15 باقیدار گرفتار، 5 لاکھ وصول کئے گئے،

IMG-20250222-WA0208

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائیں نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر گھنٹاگھر، ڈک بازار، سبزی، فروٹ و گوشت مارکیٹ کے علاقوں میں سیپکو کی ایک کروڑ روپیہ بقایاجات وصولی کے لیے کارروائی، 15 باقیدار گرفتار، 5 لاکھ وصول کئے گئے، خبر کے مطابق سیپکو سب ڈویژن ٹو کی انتظامیہ نے ایف آئی اے، رینجرز اور پولیس کی مدد سے ڈک بازار، گھنٹاگھر، سبزی، فروٹ و گوشت مارکیٹ کے علاقوں میں سے ماهوار بجلی بلون کی عدم ادائیگی کے سبب ایک کروڑ روپے وصول کرنے کے لیے کارروائی کی، ایس ای سیپکو مظفر حسین کھاوڑ، ایکسین کاشف حسین قریشی، ایس ڈی او مشتاق احمد قریشی اور نظرمحمد میمن کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران 15 باقیدارون کو گرفتار کرکے 5 لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں، جبکہ اس موقع پر مذکورہ علاقوں سے بجلی کے متعدد غیرقانونی کنیکشن بھی کاٹے گئے، اس حوالے سے ایس ای سیپکو مظفر حسین کھاوڑ و دیگر انتظامی عملدارون کا کہنا ہے کہ ڈک روڈ، گھنٹاگھر و دیگر علاقوں کے رہواسی کئی کاتیدارون کیجانب ماھوار بجلی بلون کی مد میں ایک کروڑ روپیہ کی رقم واجبل ادا ہے، کاتیدارون کو متعدد بار واجبل ادا رقم کی ادائیگی کے لیے نوٹس دے گئے، پر باقیدارون کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے وجہ سے سیپکو اعلیٰ حکام نے بقایاجات وصولی کے احکامات دیئے، اس ضمن میں ایف آئی اے، رینجرز اور پولیس سے مدد لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، انہوں نے کاتیدارون کو ماہوار بجلی بلون کی مد میں واجبل ادا رقم فوری جمع کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے ملک ترقی اور خوشحالی مین اپنا حصہ ڈالنے کی طرف توجہ مرکوز کروائی ہے