ہارون آباد( ) صوبائی حکومت کے تحت وزیر اعلی پنجاب کے غریب بیوہ اور مطلقہ خواتین کی بہبود کے منصوبے کے حوالے سے ہارون آباد گورنمنٹ پیرا ویٹنری سکول میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ہارون آباد( )
صوبائی حکومت کے تحت وزیر اعلی پنجاب کے غریب بیوہ اور مطلقہ خواتین کی بہبود کے منصوبے کے حوالے سے ہارون آباد گورنمنٹ پیرا ویٹنری سکول میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کے لئے 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبائی حکومت کے تحت لائیو اسٹاک ایسڈ ٹرانسفر پروگرام کے تحت ہارون آباد اور فورٹ عباس کی دونوں تحصیلوں کی بیوہ اور مطلقہ 132 دیہی خواتین میں 79 مویشی تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے تحت وزیر اعلی پنجاب کے غریب بیوہ اور مطلقہ خواتین کی بہبود کے منصوبے کے حوالے سے ہارون آباد گورنمنٹ پیرا ویٹنری سکول میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کے لئے 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبائی حکومت کے لائیو اسٹاک ایسڈ ٹرانسفر پروگرام کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے پر ہارون آباد اور فورٹ عباس کی دونوں تحصیلوں کی بیوہ اور مطلقہ 132 دیہی خواتین میں 79 مویشی تقسیم کئے گئے جن میں بھینسیں اور گائیں تقسیم کی گئیں ۔تقریب میں ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی, ایم پی اے فورٹ عباس کاشف نوید پنسوتا, ایڈیشنل سیکرٹری لائیواسٹاک ساءوتھ پنجاب محمد فاروق قمر، ڈویثزنل ڈاریکٹر رضوان اکرم ایڈیشنل ڈاریکٹر لائیواسٹاک بھاولنگر عمر اقبال, عبدالحفیظ باجوہ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک شاہد بھٹی ودیگر آفسران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین میں مویشی تقسیم کئے گئے مقررین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اس منصوبے پر انکو اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا