November 16, 2026

کراچی: ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے ماہ صیام کے دوران پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات

20250220_024329

کراچی: ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے ماہ صیام کے دوران پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات

کراچی: ماہ صیام سے قبل پانی کی لائنوں میں رساؤ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، ایم ڈی واٹر کارپوریشن

کراچی: ماہ صیام کے دوران پانی کی بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انجینئر اسداللہ خان کی ہدایت

کراچی: رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے، ایم ڈی واٹر کارپوریشن

کراچی: ماہ صیام میں مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے عبادت کرتے ہیں، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: رمضان المبارک میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا کسی بھی عبادت سے کم نہیں، ایم ڈی واٹر کارپوریشن

کراچی: ماہ صیام کے انتظامات کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: حکام نے پانی کی لائنوں کے رساؤ کو ختم کرنے کا کام شروع کرنے فیصلہ کرلیا، ترجمان

کراچی: منوں گوٹھ گلشن اقبال اور پیلی کوہٹی لیاقت آباد میں پانی کی متاثرہ لائنوں کا کام کیا جائے گا، ترجمان

کراچی: ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا لائن اور سی ٹی ایم 54 انچ ڈایا لائن کا مرمتی کام ہوگا، ترجمان

کراچی: مرمتی کام 22 فروری ہفتے کے روز سے شروع کیا جائے گا، ترجمان

کراچی: مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، ترجمان

کراچی: مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہوسکے، ترجمان

کراچی: رساؤ کا کام مکمل ہونے سے شہر بھر میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتر آئے گی، ترجمان

کراچی: کام کے باعث لیاقت آباد ناظم آباد پاک کالونی گولیمار شیر شاہ اولڈ سٹی ایریا لانڈھی کورنگی اور پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی، ترجمان

کراچی: شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، ترجمان

کراچی: مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، ترجمان

کراچی: شہر کو 400 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، ترجمان

کراچی: شہری پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں، ترجمان