اوکاڑہ،،، ڈپٹی بیورو چیف نجیب عاطف اوکاڑہ۔ایڈیشنل ڈپٹی فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹور مالکان کو عوامی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، میڈیکل سٹور مالکان معیاری
اوکاڑہ،،، ڈپٹی بیورو چیف نجیب عاطف
اوکاڑہ۔ایڈیشنل ڈپٹی فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹور مالکان کو عوامی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، میڈیکل سٹور مالکان معیاری طبی ادویات کی فروخت کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے تحت کاروباری سرگرمیاں سر انجام دیں اور اس سلسلہ میں قانون کی مکمل پاسداری کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ضلع کی تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپیکٹرز سمیت بورڈ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے، اجلاس میں خلاف ورزی کے مرتکب 15 میڈیکل سٹورز کے کیسیز پیش کیے گئے جن میں سے 8 میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ، 3 کیسیز ڈرگ کورٹ کو بھجوائے گئے جبکہ 4 کیسز ملتوی کیے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور خلاف قانون کاروبار کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔