November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین ۔یوز *سکھر پولیس* *ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں سکھر پولیس کی 23 دن کی کارکردگی رپورٹ جاری*

20250220_024329

سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین ۔یوز
*سکھر پولیس*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں سکھر پولیس کی 23 دن کی کارکردگی رپورٹ جاری*

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں سکھر پولیس کے 09 پولیس مقابلے ہوئے جس دوران پولیس مقابلوں میں 01 ڈاکو زخمی حالت گرفتار جبکہ 14 ڈاکووں کو حراست میں لے لیا گیا اور 04 گینگ برسٹ کیں گئیں۔

23 دن کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان مقدمات میں ملوث 34 اشتہاری اور 81 مفرور ملزمان گرفتار کئے گئے۔

جبکہ 1 مسروقہ کار، 29 موٹر سائیکلیں، اور 11 دیگر موٹر گاڑیوں سمیت 51 سے زائد موبائل فونز برآمد کروا کر اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔

اس طرح سکھر پولیس اب تک کی بڑی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صالح پٹ کی حدود سے 1 کروڑ 70 لاکھ کی مسروقہ رولیکس ڈائمنڈ گھڑی (واچ) کو برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔

سکھر پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں بھی بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جن میں 19 پستول اور 51 راؤنڈ شامل ہیں

اسی طرح منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہا جوا اڈوں پر چھاپوں کے دوران 115 جواریوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد کیش برآمد کی گئی جبکہ سینکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 11 کلو 450 گرام چرس، 259 شراب کی بوتلیں، 81 کلو 940 گرام گٹکآ و پان پراگ اور 42 کلو 600 گرام بھنگ برآمد کیا گیا

اسی طرح سکھر پولیس نے بین الصوبائی انسانی اسمگلروں کی گینگ برسٹ کرتے ہوئے 02 مغویوں کو بازیاب کروا کر ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ آگے بھی سکھر پولیس اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی اور سماجی برائیوں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری رہے گا

*ترجمان سکھر پولیس*