November 16, 2026

*ضلع بہاولنگر میں پولیس کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلان کی بھرتی کے سلسلہ میں قد و چھاتی کی پیمائش کا مرحلہ پولیس لائنز میں جاری*

20250220_024329

*ضلع بہاولنگر میں پولیس کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلان کی بھرتی کے سلسلہ میں قد و چھاتی کی پیمائش کا مرحلہ پولیس لائنز میں جاری*

بہاولنگر: تمام مراحل کی نگرانی چئیرمن ریکروٹمنٹ بورڈ محمود رشید آر پی او ساہیوال ، ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر اور ایس پی پی سی بٹالین تھری ملتان عمران جلیل کر رہے ہیں۔ ترجمان پولیس

بہاولنگر: آج قد و چھاتی کی پیمائش کے لئے دوڑ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 2074 مرد و خواتین امیدواران کو کال کی گئی ہے۔ ترجمان پولیس

بہاولنگر: تمام مراحل کی ریکارڈنگ ڈیجیٹل کیمرہ جات اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے کی جا رہی ہے۔ ترجمان پولیس

بہاولنگر: اعتراضی امیدواران کی چیکنگ کے لیے خصوصی بوتھ بھی بنایا گیا ہے۔ ترجمان پولیس

بہاولنگر: امیدواران کی بائیو میٹرک مشین سے ویریفکیشن جبکہ سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں. ترجمان پولیس

بہاولنگر: ریکروٹمنٹ کسی بھی قسم کی سفارش، رشوت اور اقرباء پروری سے بالا تر ہو کر کی جارہی ہے۔چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ

بہاولنگر: امیدواران اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں اگر کسی نے آپ کو بھرتی کروانے کا وعدہ کر رکھا ہے تو اس کی رپورٹ فوری طور پر پولیس کو کریں۔کامران اصغر

ترجمان پولیس بہاولنگر