عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس میں سینٹرل ایپکس کمیٹی اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل بابر شہباز، لیفٹیننٹ حسن، حساس ادارے بشمول آئی بی، آئی ایس آئی، ایم آئی، سی ٹی ڈی، اے این ایف، ایکسائز کے اے ٹی او آکاش کمار، صوبیدار روشن، ڈپٹی کنٹرولر پاکستان کسٹمز میرپورخاص، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ایاز کاچھلیو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید الرحمٰن لاڑک نے تمام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران کو صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مشترکہ طور پر ایک پلیٹ فارم پر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معاشرے میں بہتری لا سکیں، انہوں نے کہا کہ تمام ممبران اپنی دی گئی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کریں، اس موقع پر انہوں نے سی ٹی ڈی کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع عمرکوٹ میں چلنے والے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف متعلقہ اداروں کو مشترکہ قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی، انہوں نے مزید کہا کہ بڑی شاہراہوں، خصوصاً نیشنل ہائی ویز اور پراونشل ہائی ویز پر سیکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر نظر رکھی جا سکے، انہوں نے نئے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھنے کی ہدایت بھی دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جہاں بھی غیر قانونی تجاوزات موجود ہیں اور وہاں کوئی غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں تو تمام اسسٹنٹ کمشنرز مشترکہ کارروائی کریں، انہوں نے ای ٹی او ایکسائز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، آخر میں انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف غلط پروپیگنڈا کرنے والوں اور جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔