November 16, 2026

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل، سی ای او ہیلتھ بہاولنگر، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈسٹرکٹ

20250220_024329

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل، سی ای او ہیلتھ بہاولنگر، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو مکمل ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہو سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، طبی آلات کی دستیابی اور عملے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ اجلاس میں ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور بہتری کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس میں شریک افسران اور ممبران نے صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔