ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں مستحق بہن بھائیوں کی مشکلات دور کرنے کا درس دیتا ہے ، نفلی عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے غریب مسلمان بھائیوں کا خیال رکھیں تاکہ ان کی سحری اور افطاری آسانی میں آسانی پیدا ہو سکے رمضان المبارک قربانی کا مہینہ ہے ایثار اور قربانی کا جذبہ فطری طور پر انسان کے اندر موجود ہے جسے تلاش کرنے کی ضرورت ہےمخیر حضرات ارد گرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ کوئی وسائل سے محروم کم امدنی والا گھرانہ سحری اور افطاری میں مسائل کا شکار نہ ہو یہی رب کی رضا ہے اور یہی عمل دنیا و اخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے بیروزگاری عام ہے جبکہ کاروبار کے حالات تسلی بخش نہیں وسائل سے محروم اور کم آمدنی والے خاندان انتہائی قسم پرسی کے حالات سے دوچار ہیں اس صورتحال میں معاشرے کے صاحب ثروت افراد کو پسماندہ طبقے کا خیال رکھنا ہوگا یتیموں مسکینوں میں خوشیاں بانٹنا ہوں گی
رمضان المبارک کے حقیقی فیوز و برکات سے حقیقی فیض حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے غریب مستحق بھائیوں کا خیال رکھا جائے ۔ ان کی امداد ایسے کی جائے کہ ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو اور ان کی سحر و افطار بھی باآسانی ہو سکے ۔پیشہ وارانہ بھکاریوں کی بجائے کم آمدنی والے محنت کش افراد کو اپنا ہدف بنائیں تاکہ ان کے روزے پر سکون رہیں کے بطور محب وطن شہری ضروری ہے کہ نفلی عبادات کے ساتھ ساتھ غرباء پہ مال خرچ کریں تاکہ اللہ ہم سے راضی ہو