میرے والد صاحب چوہدری عمر دین سیالکوٹی آرائیں کی کچھ یادیں اپ حج الوداع کے مہنے1931 میں پاک ہندوستان کے گاؤں 119 سکس ار فقیر والی میں آرائیں چوہدری شہاب
میرے والد صاحب چوہدری عمر دین سیالکوٹی آرائیں کی کچھ یادیں اپ حج الوداع کے مہنے1931 میں پاک ہندوستان کے گاؤں 119 سکس ار فقیر والی میں آرائیں چوہدری شہاب دین کے گھر پیدا ہوئے اور اپ کوحج والے مہینے میں پیدا ہونے کیوجہ سے بچپن سے۔ گاؤں کے سب لوگ حاجی حاجی کہا کرتے تھے اپ اپنے والدین کے بڑے بیٹے تھے تین بھائی اور چار بہنیں تھیں اپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے قریبی گاؤں چک نمبر 112 سکس سے شروع کی اور اپ نے میٹرک 132 سکس ار بنگلہ یتیم والا میں 1948 میں پاس کیا اپ نے FA تک تعلیم ہارون اباد انٹر کالج میں کیا والد صاحب نے اردو فارسی عربی پشتو سرائیکی پنجابی زبان اچھی طرح سے بول لیتے تھے اور اپ نے ترجمے کے ساتھ قران پاک بھی پڑھا اور اپ حدیث کا مطالعہ بھی کیا کرتے تھے اپ نے جوانی میں سابقہ وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کے سیاسی سپاہی کے طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اخری دم تک اپ نے اسی پارٹی میں ہی رہے اپ نے8فروری 2024کے الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا 1977 میں جب ضیاء الحق کا مارشل لاء لگا اس 11 سالہ دور میں اپ بھٹو کے سپاہی ہونے کی وجہ سے تین سال تک میں مختلف وقت پہ اپ نے جیل کی سزا کاٹی اور آپ کے ساتھ سزا کاٹنے والوں میں محمد اسلم 66والا سابقہ وفاقی وزیر ملک محمد قاسم ۔سابقہ ایم این اے اور وفاقی وزیر محمد رفیق گل ۔محمد افضل سندھو ۔ علی اکبر وینس کے ساتھ جیل کاٹی ایک کامیاب کارکن بن کر رہے اپ نے 1962میں پٹواری بھرتی ہوئے ایک سال بعد ملازمت چھوڑ کر فقیروالی غلیہ منڈی میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا اور بزنس میں ایک اچھا نام کمایا آج تک غلیہ منڈی میں لوگ سیٹھ عمردین کے نام سے جانتے ہیں اور ساتھ سبزمنڈی میں کاروبار بھی شروع کیا کاروبار میں کافی نقصانات کے بعد بزنس ختم ہوگیا اور عرصہ آپ نے ہارون اباد بار میں ایک وکیل کے ساتھ پریکٹس کی کچھ عرصے تک مفلسی حد سے زیادہ رہی مگر صابت قدمی کے ساتھ زندگی گزرائی وقت بدلتا گیا ہم بھایئوں نے غربت میں محنت مزدوری حد سے زیادہ کی اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے دن پھر سے بدل دیے اور والد صاحب نے 2018 میں ہمارے گاؤں کے امام مسجد قاری منور حسین اور 28 لوگوں کے ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی قاری صاحب نے وفات کے بعد بتایا کہ بابا جی نے مسجد نبوی میں میرے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کہا بچپن سے لوگ حاجی کہا کرتے تھے اج میری اللہ تعالیٰ نے دعا قبول کر لی میں حاجی بن گیا ہوں وہاں مسجد نبوی میں قاری صاحب سے وعدہ کیا آج کے بعد نماز با جماعت ادا کروں گا اور اپ نے اپنے اخری وقت تک نماز نہیں چھوڑی اور نماز ظہر باجماعت ادا کی اور سب نمازی دوستوں نے وفات کے بعد بتایا کہ بابا جی نے سب کو کہا میں دوبارہ مسجد نی آؤں اور مجھے الوداع کر دینا عصر نماز گھر پر ادا کی مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان شب المیراج کی رات کو اپنی زندگی کے 95 برس اس گاؤں میں گزارنے کے بعد آخری سفر پر 28فروری 2025کو چلے گئے اور اپ ایک ملنسار اور اچھے انسان تھے اپ نے اپنے سوگوار میں بہت بڑے خاندان 100کے قریب پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں آگئے بیٹے اور بیٹیاں کے پوتے پوتیاں اور چار بیٹے نثار احمد ۔طارق جاوید ۔طارق محمود۔اور محمد غفار اور پانچ بیٹیاں چھوڑی ۔ان کے پوتے شاظم مہر ناظم مہر ساجد مہر سہل مہر ۔چوہدری زین جاوید آف ملیشیاء ۔احمد مہر ۔انس ۔علی مہر۔ ۔۔۔۔دعا گو چوہدری زین جاوید ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ میرا شہر ملتان گروپ ایڈیٹر پنجاب سٹی نیوز مقیم اس وقت ملیشیا ء