November 16, 2026

یہ ترکی کا سب سے بڑا اور مشہور اسکالرشپ پروگرام ہے جو کہ ترکی گورنمنٹ اس کو انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو فراہم کرتی ہے۔

20250220_024329

*Turkey 🇹🇷 Burslari Scholarship*

یہ ترکی کا سب سے بڑا اور مشہور اسکالرشپ پروگرام ہے جو کہ ترکی گورنمنٹ اس کو انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو فراہم کرتی ہے۔

ہر سال اس اسکالرشپ کے تحت 5000 انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو لیا جاتا ہے۔ اس اسکالرشپ پر دنیا بھر کے سٹوڈنٹس جس میں سینکڑوں پاکستانی سٹوڈنٹس بھی پڑھتے ہے۔ یہ بلکل فری اسکالرشپ ہے اپکو کسی کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں اور نہ کسی کنسلٹنٹ کی ضرورت ہے۔ نہ IELTS /GRE نہ کسی اور ٹیسٹ اور نہ اپلائی کی کوئی Fee ہے اگر آپکے پاس Laptop ہے تو اپ گھر بیٹھ کر خود آپلائی کرسکتے ہے ہے کیسے میں اپکو بتاتا ہو۔

اس اسکالرشپ پر *اپلائی آنلائن* ہے اور صرف ایک جگہ (ترکی اسکالرشپ کی ویبسائٹ پر اپلائی کرنا ہوتا ہے بس)

*◼️ HOW TO APPLY ONLINE*

*👈 پہلا مرحلہ: 📚*
اس اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے اپکو Turkey Burslari اسکالرشپ کی پورٹل پر جانا ہے اور وہاں پر اپنے سب سے پہلے اکاؤنٹ Signup کرنا ہے۔
https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr/auth/register
اکاؤنٹ بنانے کیلئے اپکے پاس پاسپورٹ یا اپنا قومی شناختی کارڈ درکار ہوگا۔

*👈 دوسرا مرحلہ:🔍*
اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپ کے Email (جو اپ اکاؤنٹ بنانے کے وقت انٹر کرتے ہو) اس پر بھیج دیا جائیگا۔ اس لنک پر کلک کرکے اپ ڈائیریکٹ سکالرشپ کے پورٹل پر Login ہوجاوگے۔

*👈 تیسرا مرحلہ:🔍*
۔Login کرنے بعد بائیں سائد پر ایک لسٹ نمودار ہوگا جس میں Personal Information+ academic information وغیرہ انٹر کرنا ہوتا ہے۔ یہ تمام انفارمیشن انٹر کرنے کے بعد اپنے ٹاپ پر موجود بٹن پر کلک کرنا ہوتا ہے۔

*👈 چوتھا مرحلہ: 📚*
اب اپ درخواست دینے کی مرحلے میں داخل ہوچکے ہو۔ یہاں پر اپکو “بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی” کیلئے اپلائی کرنے کا اپشن ہوگا۔ اپنے مطلوبہ پروگرام پر سلیکٹ کرنا ہوتا ہے۔ جس پروگرام پر اپ اپلائی کرنا چاہتے ہو چاہے ہو بیچلر ہو ماسٹر ہو یا پی ایچ ڈی۔

*👈 پانچواں مرحلہ:🔍*
انٹر کرنے کے بعد اپکو سب سے پہلے ایک خالی پیج جگہ نظر ائیگا جس میں اپکو
`Letter of Intent`
لکھنا ہوتا ہے۔ اس سٹیٹمنٹ میں اپنے اپکو Describes کرنا ہے کہ اپ کون ہے، کیوں اس اسکالرشپ پر اپلائی کرنا چاہتے ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔

*نوٹ⚠️*
۔Letter of intent ایک ضروری چیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے اپکو اسکالرشپ دینے یا دینے کا فیصلہ کردیا جاتا ہے۔ اگر اپکو اس کے حوالے سے Confusion کا شکار ہیں۔

تو اس حوالے سے آپ یوٹیوب اور چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے سکتے ہیں۔

*👈 چھٹا مرحلہ: 🇹🇷*
۔Letter of Intent لکھنے کے بعد اپکے سامنے 7 سوالوں پر مشتمل تےخانے ملینگے جس میں اپنے اپنی Study Plan/ Research Proposal کو لکھنا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ اپ Confused ہونگے کہ اس کو کیسے لکھنا ہے ہے وغیرہ وغیرہ۔ ایک بات زہن میں رکھیں کہ CHAT GPT کاپی، پیسٹ نہ کریں ورنہ اپکی اسکالرشپ کی درخواست ریجکٹ ہونی کی چانس پھر 100٪ ہوگی۔

*نوٹ⚠️*
اوپر دیا گیا “چھٹا مرحلہ” صرف ماسٹر اور پی ایچ ڈی والوں کیلئے ہے۔ بیچلر کیلئے یہ ضروری نہیں۔

*👈 ساتھوں مرحلہ:🇹🇷*
ان سب کو جمع کرنے کے بعد اپکو ترکی کی 12 یونیورسٹیوں کو سلیکٹ کرنا ہے جو آپکے لیئے موزوں ہے۔ اس میں یہ ہوگا کہ سب سے پہلے یعنی 1 سے 12 تک جتنی بھی اپ نے سلیکٹ کی ہے اسکالرشپ کمیٹی دیکھے گی کہ اپکو اس یونیورسٹی میں رکھنا ہے یا نہیں۔

*نوٹ⚠️*
*کوشش کریں کہ پورا ریسرچ کرکے اپلائی کریں باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔ اسکالرشپ پر اپلائی 20 فروری تک اوپن ہے لیکن اخری تاریخ سے پہلے مطلب 18 فروری تک اپنا درخواست مکمل کرکے جمع کرلیں تاکہ بعد میں مسئلے نہ ہو*