103

کمالیہ.. ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ )۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام اسلامی سال کاپہلا مہینہ ہے،

کمالیہ.. ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ )۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام اسلامی سال کاپہلا مہینہ ہے،جس کااحترام کرنے کاحکم اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں دیا ہے۔ سرورکائنات ؐنے اور صحابہ کرامؓ حتیٰ کہ کفاربھی اس ماہ مقدس کااحترام کیاکرتے تھے۔لیکن آج سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اسلام کے پیروکار دوسروں کے ہاتھوں یرغمال ہوکراسلامی تعلیمات سے غافل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اس احترام والے ماہ کودہشت زدہ اورقتل وغارت کاماہ متعارف کرایا ہے۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپس میں اختلافات کوپس پشت ڈال کراتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں۔بالخصوص ان ایام میں جب دین اوراسلام کے دشمن فرقہ واریت کی آڑ میں وطن عزیز کے اندرقتل وغارت کابازارگرم کرناچاہتے ہیں۔اسلامی تعلیمات میں یہ چیزعیاں ہے کہ اسلام ہمیں آپس میں عزت،مال وجان اورآبرو کے احترام کادرس دیتا ہے۔ نبی کریمؐ نے عفودرگزرکاایساشا ندارولازوال مظاہرہ کیاکہ اپنے ذاتی وجان دشمنوں کے لیے بھی عام معافی کااعلان فرماکرانسانیت کے لیے بہترین اسوہ حسنہ کی مثال قائم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں